25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان

وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان

- Advertisement -

پی آئی اے کی جدید خطوط پر تعمیر نو کا بڑا حصہ مکمل کر لیا گیا،انفراسٹرکچر، لاجسٹک اور انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کے ذریعے اسے منافع بخش ادارہ میں تبدیل کیا جا رہا ہے،وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی جدید خطوط پر تعمیر نو کا بڑا حصہ مکمل کر لیا گیا ہے، ایئر لائن کی انتظامیہ ایئر لائن کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور اس میں نئی روح پھونکنے کیلئے جانفشانی سے کام کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز کاروباری شخصیت اور پی آئی اے بورڈ کے سابق رکن عارف حبیب سے یہاں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے جو ہوا بازی کی صنعت میں صف اول کی ایئر لائن رہی ہے، کو کارپوریٹ سٹرکچر اور کلچر کے ساتھ کمرشل کمپنی کے طور پر کام کرنا چاہیے۔ سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ پی آئی اے کو دنیا کی کامیاب ترین ایئر لائن کا مقابلہ کرنے کیلئے جدید ایئر لائن میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی ایسا اقدام اٹھایا گیا ہے جس کے آئندہ دنوں میں مثبت فوائد حاصل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر، لاجسٹک اور انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کے ذریعے پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ عارف حبیب نے کہا کہ سردار مہتاب نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی ایئر لائن کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کئے ہیں جس کے مفید نتائج برآمد ہونگے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48812

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں