
اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ کی مینٹیننس صلاحیت بڑھانے کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کے پانچ سالہ پلان میں مجموعی خسارہ ختم کرنے اور پی آئی اے کو قومی و بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام دلانے کے لئے ادارہ اپنے تمام صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائے گا ‘ پی آئی اے انجنیئرنگ شعبے نے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی بڑے جہازوں کی ”چیک اے“ کی صلاحیت حاصل کر لی ہے‘ پی آئی اے کے علاوہ دیگر ائیر لائن کے جہازوں کی اے چیکنگ کرتے ہوئے ایک سال کے دوران پی آئی اے انجینئرنگ نے ایک ارب روپے آمدن حاصل کی ہے