اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ ،سیکرٹری وزارت اور ڈی جی پی ایس بی رانا ثناء اللہ نے بحرین میں منعقدہ15 ویں ایشین انڈر 18 والی بال چیمیئن شپ میں پاکستان ٹیم کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
پاکستان والی بال ٹیم نے چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا سے 1-3 اور بھارت سے 0-3 سے فتح حاصل کی۔ یہ چیمپئن شپ 4 اگست تک جاری رہے گی ۔
منگل کووزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان ،سیکرٹری وزارت ندیم ارشاد کیانی اور ڈجی جی پی ایس بی یاسر پیرزادہ نے اپنے تہنیتی پیغام میں ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو ان کی محنت اور لگن پر سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے۔