وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے معروف صحافی زاہد ملک کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

206

اسلام آباد ۔یکم ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے معروف صحافی زاہد ملک کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کے صاحبزادے فیصل زاہد ملک کے نام اپنے پیغام میں عرفان صدیقی نے کہا کہ معیاری صحافت اور نظریہ پاکستان کی آبیاری میں زاہد ملک نے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ علامہ اقبال اور قائد اعظم کے افکار و نظریات کا فروغ ان کی زندگی کا بڑا مشن رہا۔ وہ سراپا پاکستانی تھے اور پاکستان سے گہری محبت ان کی صحافت میں رچی بسی تھی۔ان کی موت سے پیدا ہونے والا خلا جلدی پر نہیں ہو سکے گا۔ عرفان صدیقی نے اپنے پیغام میں مرحوم کی بلند ی درجات اور لواحقین کے لیے صبر وجمیل کی دعا کی۔