وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کاکتاب میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

110

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن،برداشت اور ہم آہنگی کے فروغ کے لئے سب سے بڑا آپریشن نوجوان نسل میں کتب بینی کے کلچر کو پر وان چڑھانا ہے‘عدم برداشت اور انتہا پسندی اور نفرت جیسے منفی رجحانات پرکتاب کے فروغ کے ذریعے قابو پایا جاسکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں نیشنل بک فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام اور قومی تاریخ و ادبی ورثہ کی سرپرستی میں پاک چائنہ فرینڈشپ سنٹر میں منعقدہ عظیم الشان تین روزہ کتاب میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر مملکت ممنون حسین اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔