وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی فکر وعمل کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنانا ہوگا، یہ علمی وادبی میراث نوجوان نسل تک پہنچانا اجتماعی ذمہ داری ہے، حکومت اس مقصد کے حصول کےلئے جامع حکمت عملی پر کاربند ہے۔ وہ علامہ اقبال کے یوم ولادت کے حوالہ سے نظریہ پاکستان کونسل …

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی فکر وعمل کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنانا ہوگا، یہ علمی وادبی میراث نوجوان نسل تک پہنچانا اجتماعی ذمہ داری ہے، حکومت اس مقصد کے حصول کےلئے جامع حکمت عملی پر کاربند ہے۔ وہ علامہ اقبال کے یوم ولادت کے حوالہ سے نظریہ پاکستان کونسل اور پازیٹو پاکستان کے زیراہتمام ”اقبال اور اسلامی فکر“کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔ ایوان قائد میں ہونے والی تقریب کی صدارت معروف قانون دان ایس ایم ظفر نے کی۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ علامہ اقبال کے کلام کی روح توحید الہی اور عشق رسول ﷺ ہے۔ ان کا خودی کا پیغام ایمان ویقین کا نام ہے، وہ ہمیں حرکت وعمل کا فلسفہ دیتے ہیں اور چراغ آرزو دلوں میں روشن کرتا ہے، نوجوانوں میں امنگ اور ترنگ پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیا کو اپنی فکرسے تابندگی دینے والے علامہ اقبال کی میراث کو ہم حقیقی معنوں میں نہیں سنبھال پائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply