وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کا ممتاز براڈ کاسٹر آغا ناصر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے ممتاز براڈ کاسٹر اور سابق منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی آغا ناصر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آغا ناصر پاکستان میں براڈ کاسٹنگ کے شعبہ میں ایک بانی کی حیثیت رکھتے تھے۔ انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے ممتاز براڈ کاسٹر اور سابق منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی آغا ناصر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آغا ناصر پاکستان میں براڈ کاسٹنگ کے شعبہ میں ایک بانی کی حیثیت رکھتے تھے۔ انہوں نے اس شعبہ کی پیشہ وارانہ بنیادیں استوار کرنے، نئے ٹیلنٹ کو ابھارنے اور قومی نشریاتی اداروں کی نشوو نما میں قابل ستائش کردار ادا کیا ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ عرفان صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Leave a Reply