اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان عدالتی فیصلوں کا احترام کریں اور قانونی حدود کے اندر رہتے ہوئے سیاسی احتجاج کا حق استعمال کریں، حکومت عدالتی فیصلہ کے ایک ایک لفظ کا احترام کرتی ہے، پی ٹی آئی کے پر امن احتجاج کی مزاحمت پہلے کی نہ اب کر رہے ہیں۔ …
وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کا نیشنل بک فاﺅنڈیشن میں میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان عدالتی فیصلوں کا احترام کریں اور قانونی حدود کے اندر رہتے ہوئے سیاسی احتجاج کا حق استعمال کریں، حکومت عدالتی فیصلہ کے ایک ایک لفظ کا احترام کرتی ہے، پی ٹی آئی کے پر امن احتجاج کی مزاحمت پہلے کی نہ اب کر رہے ہیں۔ نیشنل بک فاﺅنڈیشن (این بی ایف) میں ایرانی کلچرل قونصلیٹ کے تعاون سے قائم کردہ ”گوشہ حافظ شیرازی“ کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی ادارے کو نہیں مانتے، وہ وزیراعظم،سپیکر، الیکشن کمشن، نیب، عدالت کسی کو نہیں مانتے، یہ انداز درست نہیں، وہ پہلے بھی چار ماہ سے زائد وقت تک دھرنا دیئے بیٹھے رہے انہیں کسی نے کچھ نہیں کہا۔ اب بھی پانی کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومت تیار ہے۔








