وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی شاہ غلام قادر سے گفتگو

135
APP12-29 ISLAMABAD: September 29 – Advisor to the Prime Minister on National History and Literary Heritage, Irfan Siddiqui in a meeting with Speaker AJK Assembly Shah Ghulam Qadir in PM Secretariat. APP photo by Javed Qureshi

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ اسکی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ دنیا بھر میں اپنا اصل چہرہ بے نقاب ہوجانے کی وجہ سے بھارتی قیادت حواس کھو چکی ہے۔ پاکستان اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ اقدامات کامنہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارت کو اچھی طرح اندازہ ہونا چاہیے کہ قومی سلامتی اور ملکی دفاع کے لیے پوری پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مضبوط ہے۔ پاکستان کی بہادر مسلح افواج کا ہر سپاہی اور ہر افسر سر زمینِ وطن کے ایک ایک ذرے کی حفاظت کے عزم سے سر شار ہے۔ عرفان صدیقی نے یہ بات آزاد جموں و کشمیر مجلس قانون ساز کے سپیکر شاہ غلام قادر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو ان سے ملاقات کی۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کے غاصبانہ قبضے سے نجات کا حتمی فیصلہ کر چکے ہیں۔ بھارتی مظالم اب ان کی آزادی کا راستہ نہیں روک سکتے۔