اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کیلئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی جامعات اور علمی اداروں کو معیاری کتب کی فراہمی کے لئے لشکری رئیسانی کی طرف سے شروع کی گئی ”کتاب دوست بلوچستان“ تحریک کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان کے معروف سیاسی راہنما، سابق سینیٹر اور سماجی کارکن …
وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی لشکری رئیسانی سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کیلئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی جامعات اور علمی اداروں کو معیاری کتب کی فراہمی کے لئے لشکری رئیسانی کی طرف سے شروع کی گئی ”کتاب دوست بلوچستان“ تحریک کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان کے معروف سیاسی راہنما، سابق سینیٹر اور سماجی کارکن حاجی لشکری رئیسانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو یہاں وزارت کے دفتر میں عرفان صدیقی سے ملاقات کی۔ مشیر وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کا بنیادی زینہ ہے۔ علم کے فروغ میں کتاب کا کردار نہایت اہم ہے۔ نوجوان نسل میں مطالعہ کی عادت معاشرے میں مثبت رویوں کی نشو و نما کرتی ہے اور انتہا پسندی، تنگ نظری اور عدم برداشت کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔








