وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی میڈیا سے گفتگو

138
APP35-18 ISLAMABAD: November 18 - Irfan Siddiqui, Advisor to PM cutting the ribbon to inaugurate painting exhibition titled Honour the Sacrificies of the Martyrs from 1947 to date by Jimmy Engineer at National Library as Jimmy Engineer donating around 900 paintings to National History and Literary Heritage. APP photo by Saeed-ul-Mulk

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تلاشی دینے کا مطالبہ کرنے والوں کی اپنی تلاشی شروع ہو گئی ہے، ساری قوم جان گئی ہے کہ ان کی جیبوں میں کوئی دستاویز، ثبوت اور شواہد نہیں ہیں، الزامات کی پتنگیں اڑانا آسان ہے انہیں ثابت کرنا آسان نہیں ہوتا۔ وہ جمعہ کی سہہ پہر نامور مصور جمی انجینئر کے قیام پاکستان کے شہداءکے عنوان سے تخلیق کردہ فن پاروں کی تین روزہ نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ پوری قوم کو عدالت پر اعتماد ہے جو پاناما معاملہ کے پہلوﺅں کا جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الزامات کی پتنگیںاڑانا آسان ہوتا ہے، انہیں ثابت کرنا آسان نہیں ہوتا، عدالتیں جب ثبوت طلب کرتی ہیں تو ان کے پاس اپنے الزامات دہرانے کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں حکومت کا کیس نمایاں ہو گیا ہے، اب رنگے ہاتھوں کون پکڑا گیا ہے؟ تھوڑے انتظار کے بعد صورتحال واضح ہو جائے گی۔