وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سے ملاقات

120
APP30-12 KARACHI: November 12 - Adviser to Prime Minister Irfan Siddiqui called on Sindh Governor Justices (Retd) Saeed uz Zaman Siddiqui at Governor House APP Photo by Sahib Zaman

کراچی ۔ 12 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے سندھ کے گورنر جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سے ملاقات کی اور بطور گورنر سندھ تعیناتی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر گورنر سعید الزماں صدیقی نے کہا کہ وہ اپنے اوپر کئے گئے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اردو کے فروغ نیز قائد اعظم ؒاور علامہ اقبال ؒ کی تعلیمات کو عام کرنے اور نئی نسل تک پہنچانے کے لئے منظم کوششیں کی جانی چاہئیں۔