وزیراعظم کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈا کے تحت پاکستان کسٹمزسروس اوران لینڈریونیو کے 27 اعلیٰ افسران کے تبادلے

160
ایف بی آر کی بڑی کامیابی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 36 ارب روپے سے زائد مالیت کے زیر التواء مقدمات نمٹا دئیے

اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے پاکستان کسٹمزسروس اوران لینڈریونیو کے گریڈ 20 کے 27 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

یہ تقریریاں اور تبادلے وزیراعظم محمد شہبازشریف کے اس معاشی اصلاحاتی ایجنڈا کا حصہ ہیں جس کے تحت انہوں نے کرپشن کے خلاف کریک ڈائون اور اس سلسلے میں تمام تر کاوشیں بروئے کار لائے جانے کا عزم ظاہرکیاتھا، اس مشق کے تحت جزا اور سزا کے ذریعے ناقص کارکردگی والے افسران کو سزا اور اچھی کارکردگی کے حامل افسران کو انعامات سے نوازا جارہا ہے اوریہ اقدام بھی اس سلسلے کی اگلی کڑی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 20 کے آفیسرڈاکٹراخترحسین کو کلکٹرکلکٹوریٹ کسٹمز(اپیل) اسلام آباد سے تبدیل کرکے چیف (ایڈمن پول) ایف بی آرہیڈکوارٹرز اسلام آباد، محمدعدنان اکرم کوڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ ٹرانزٹ ٹریڈ لاہورسے تبدیل کرکے چیف (ایڈمن پول) ایف بی آرہیڈکوارٹرز اسلام آباد، ، ارم مقبول عامرکوڈائریکٹرجنرل، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لااینڈپراسیکیوشن اسلام آباد سے تبدیل کرکے چیف (ایڈمن پول) ایف بی آرہیڈکوارٹرز اسلام آباد ، ملک کامران اعظم خان کو چیف فیڈرل بورڈآف ریونیواسلام آباد سے تبدیل کرکے چیف (ایڈمن پول) ایف بی آرہیڈکوارٹرز اسلام آباد، خالدحسین جمالی کوچیف (پی اے سی کسٹمز) ایف بی آر اسلام آباد سے چیف (ایڈمن پول) ایف بی آرہیڈکوارٹرز اسلام آباد، مسٹررضا کوکلکٹر،کلکٹوریٹ کسٹمز(ایڈجوکیشن ون) کراچی سے تبدیل کرکے چیف (ایڈمن پول) ایف بی آرہیڈکوارٹرز اسلام آباد، سمیع الحق کو ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیرئینس آڈٹ نارتھ اسلام آباسے تبدیل کرکے چیف (ایڈمن پول) ایف بی آرہیڈکوارٹرز اسلام آباد، عمبرین احمدتارڑ کوچیف (ڈی آرڈی اینڈایگزمپشن) ایف بی آر ہیڈکوارٹرز سے تبدیل کرکے چیف (ایڈمن پول) ایف بی آرہیڈکوارٹرز اسلام آباد، عامررشید شیخ کوچیف، ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد سے تبدیل کرکے چیف (ایڈمن پول) ایف بی آرہیڈکوارٹرز اسلام آباد، نویداقبال کو ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ گوادرسے تبدیل کرکے چیف (ایڈمن پول) ایف بی آرہیڈکوارٹرز اسلام آباد، اورمحمد احسن خان کوکلکٹر، کلکٹوریٹ کسٹمز(ایڈجوکیشن) کوئٹہ کو تبدیل کرکے چیف (ایڈمن پول) ایف بی آرہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری ایک اورنوٹیفیکیشن کے مطابق ان لینڈریونیو کے 16افسران کے تبادلے کردئیے گیے ہیں،

ان لینڈریونیو کے گریڈ 20کے افیسر قاضی افضل کوکمشنر(رحیم یارخان زون) آرٹی اوربہاولپورسے تبدیل کرتے ہوئے چیف (ایڈمن پول) ایف بی آرہیڈکوارٹرز اسلام آباد(بہاولپورسٹیشن)، محمدناسرجنجوعہ کوکمشنرزون فائیوایم ٹی اوکراچی سے تبدیل کرکے چیف (ایڈمن پول) ایف بی آرہیڈکوارٹرز اسلام آباد(کراچی سٹیشن)، ظہوراحمدپہنور کوکمشنرزون تھری آرٹی اوکراچی سے چیف (ایڈمن پول) ایف بی آرہیڈکوارٹرز اسلام آباد(کراچی)، ڈاکٹرطارق غنی کوڈائریکٹرٹو، ڈائریکٹوریٹ آف لاکراچی سے تبدیل کرکے چیف (ایڈمن پول) ایف بی آرہیڈکوارٹرز اسلام آباد(کراچی)، محمدعابد کو کمشنرزون ون آرٹی اوسرگودھا سے تبدیل کرکے چیف (ایڈمن پول) ایف بی آرہیڈکوارٹرز اسلام آباد(سرگودھا)، حمیرامریم کو کمشنرآرٹی او لاہورسے چیف (ایڈمن پول) ایف بی آرہیڈکوارٹرز اسلام آباد(لاہور)، محمدنویداختر کوکمشنرزون ون آرٹی او لاہورسے چیف (ایڈمن پول) ایف بی آرہیڈکوارٹرز اسلام آباد(لاہور)، محمدعلی کو ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ ان لینڈریونیو کراچی سے چیف (ایڈمن پول) ایف بی آرہیڈکوارٹرز اسلام آباد(کراچی)، نعیم بابرکو کمشنران لینڈریونیو اپیلز تھری لاہورسے چیف (ایڈمن پول) ایف بی آرہیڈکوارٹرز اسلام آباد(لاہور)، ذولقرنین علی شاہین کوکمشنرزون ٹو آرٹی اوگوجرانوالہ سے چیف (ایڈمن پول) ایف بی آرہیڈکوارٹرز اسلام آباد(گوجرانوالہ)، عبدالقادرشیخ کوکمشنرزون فور آرٹی اوکراچی سے چیف (ایڈمن پول) ایف بی آرہیڈکوارٹرز اسلام آباد(کراچی)، پیرخالداحمدقریشی کوکمشنران لینڈریونیواپیلز ملتان سے چیف (ایڈمن پول) ایف بی آرہیڈکوارٹرز اسلام آباد (ملتان)، محمدعاصم خٹک کوکمشنرزون فورکارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی سے چیف (ایڈمن پول) ایف بی آرہیڈکوارٹرز اسلام آباد(کراچی)، ڈاکٹررضی الرحمان خان کوکمشنران لینڈریونیواپیلزسیالکوٹ سے چیف (ایڈمن پول) ایف بی آرہیڈکوارٹرز اسلام آباد(سیالکوٹ)، بیرسٹرنوشیروان خان کوکمشنرسپیشل زون فاربلڈرز اینڈ ڈولپرز، آرٹی او اسلام آباد سے چیف (ایڈمن پول) ایف بی آرہیڈکوارٹرز اسلام آباداورفضل مالک کوکمشنر(کارپوریٹ زون) آرٹی اوپشاورسے تبدیل کرکے چیف (ایڈمن پول) ایف بی آرہیڈکوارٹرز اسلام آباد تعینات کردیا گیاہے۔۔

ان تمام افسران کوفوری طورپر ان کے عہدوں سے ریلیوکرتے ہوئے انہیں ایف بی آرہیڈکوارٹرز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ان افسران کوتنخواہیں ان کے سابق دفاترسے موصول ہوں گی۔