وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کا ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیا

98

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی ) ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیا اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق حکومتی اقدامات کو مثبت انداز میں عوام تک پہنچانے اور دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے پر اے پی پی کی کارکردگی کو سراہا۔معاونِ خصوصی عثمان ڈار کی اے پی پی ہیڈ کوارٹرز آمد پر مینیجنگ ڈائریکٹر طارق محمود خان ، ایگزیکٹو ڈایریکٹر غواث خان ، ڈائریکٹر نیوز شفیق قریشی ، ڈائریکٹر الیکٹرانک میڈیا اعجاز احمد شاہ ڈائیریکٹر اردو سروس عبدالجبار زکریا ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ شاہد علی بٹ نے انکا استقبال کیا۔ معاون خصوصی نے اے پی پی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا ، اس دوران انہیں ادارے سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔علاوہ ازیں عثمان ڈار نے اے پی پی ویب ٹی وی کی خصوصی نشریات میں بھی شرکت کی۔