29.9 C
Islamabad
اتوار, اپریل 13, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے خزانہ و محصولات ہارون اختر خان کی...

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے خزانہ و محصولات ہارون اختر خان کی زیر صدارت وزارتِ صنعت و پیداوار میں اعلیٰ سطحی اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے خزانہ و محصولات ہارون اختر خان کی زیر صدارت وزارتِ صنعت و پیداوار میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں صنعتی ترقی، ہنر مندی، اور خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ہارون اختر خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تکنیکی اپ گریڈیشن اور ہنر مند افرادی قوت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر ملکی صنعتی ترقی کو فروغ دیا جائے۔اجلاس میں ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ کمپنی (ٹسديک) کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک 63,578 انجینئرز، طلباء اور نوجوان مختلف شعبوں میں تربیت حاصل کر چکے ہیں۔ہارون اختر خان نے خواتین کے لئے کاروباری اور ڈیجیٹل مہارتوں کے مرکز کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خواتین معیشت میں کردار ادا کر کے پاکستان کی جی ڈی پی میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے مقامی و عالمی سطح پر پاکستانی صنعتوں کی مسابقتی صلاحیت بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ٹسديک کو صنعتی شعبوں میں بہتری کے لئے نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ہارون اختر خان نے کہا کہ ٹسديک صنعتی خدمات کی فراہمی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور اسے مزید فعال اور مؤثر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579208

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں