وزیراعظم کے معاون خصوسی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی نوجوانوں اور ارکانِ پارلیمنٹ کے مابین مکالمہ کے دوران گفتگو

106
APP42-31 ISLAMABAD: January 31 – Special Assistant to Prime Minister on Youth Affairs Usman Dar addressing during dialogue between Youth and Parliamentarians/Policymakers on democratic and peaceful Governance and Sustainable Development in Pakistan. APP photo by Irshad Sheikh

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) حکومت اور اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ سے متعلق یکساں مو¿قف رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نوجوانوں اور ارکانِ پارلیمنٹ کے مابین ”جمہوری پرامن طرز حکومت اور پائیدار ترقی“ کے موضوع پر ہونے والے مکالمہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نوجوانوں کے سوالات کے جوابات دینے اور ان سے مباحثہ کےلئے ارکانِ پارلیمنٹ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس خصوصی نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوسی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد نوجوانوں کے امور صوبائی معاملہ ہے تاہم وفاقی حکومت بھی اس اہم ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی سماجی شراکت داری کے ذریعے گرین یوتھ تحریک شروع کی جائے گی، حکومت نے نوجوانوں کیلئے کھیلوں کا ایک خصوصی پروگرام وضع کیا ہے جبکہ مارکیٹ میں ملازمتوں کی مناسبت سے نصاب کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے اور ہمارے ہر اقدام کا مقصد نوجوانوں کیلئے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا اور انہیں برسرروزگار بنانا ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کنول شوذب نے کہا کہ حکومت خواتین اور نوجوانوں سمیت معاشرہ کے پسماندہ طبقات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، خواتین کو بااختیار بنا کر ہی صنفی امتیاز کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے وفاقی تعلیم و تربیت وجیہہ اکرم نے کہا کہ حکومت قومی نصاب کونسل کے ذریعے نصاب میں مزید اصلاحات پر کام کر رہی ہے، یکساں نصاب اور معیاری تعلیم کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ مکالمے میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، پارلیمانی سیکرٹریز وجیہہ اکرم ، شاندانہ گلزار، کنول شوذب، اراکینِ قومی اسمبلی مہناز اکبر عزیز، رومینہ خورشید عالم ،سید نوید قمر، شاہدہ اختر علی، کشور زہرہ اور سینیٹرز قرة ا لعین مری، مشتاق احمداور صدر پلڈاٹ احمد بلال محبوب، اقوام متحدہ کے ریذیزڈنٹ کوآرڈینٹرنیل بوہنے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔