24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا افتخار درانی کے...

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا افتخار درانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ سوئس حکومت کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے لئے دو طرفہ معاہدے کے بعد آئندہ 4تا 6ہفتوں میں پاکستان کو مطلوب معلومات ملنا شروع ہوجائیں گی ،سوئس حکومت کے ساتھ معاہدے کے فریم ورک کے مطابق 30نومبر2018 سے دوطرفہ معلومات کا حصول ہوسکے گا، گذشتہ سالوں کی معلومات کے حصول کے لئے الگ میکنزم پر سوئس حکومت سے بات چیت جاری ہے، سوئس معاہدے میں یہ بھی شق شامل ہے کہ پاکستان کو مطلوبہ معلومات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی ،حکومت جلد 200ممالک سے معلومات کے حصول کے لئے اضافی پروٹوکول پر دستخط کرنے جا رہی ہے ،معلومات کے تبادلے کے حوالے سے جرمن حکام سے بھی رابطے جاری ہیں، برٹش اوریجن آئرلینڈ کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے لئے معاہدے کا ڈرافٹ تیار کررہے ہیں، وفاقی کابینہ کے منظوری کے بعد یہ معاہدہ بھی کیا جائے گا، اومنی گروپ اور بے نامی اکاﺅنٹس کے حوالے سے جے آئی ٹی کا فیصلہ آنے پر دوبارہ سوئس حکومت سے رابطہ کرنا پڑے گا۔ وہ بدھ کو انفارمیشن سروسز اکیڈمی میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور افتخار درانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں