وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانا سرحد کے دونوں اطراف میں بسنے والے لوگوں کے لئے فائدہ مند ہو گا، تجارت عام لوگوں کی فلاح و بہبود سے منسلک ہے خصوصاً بارڈر و سرحدی علاقوں میں رہنے والوں اور ملک کی معاشی ترقی کے لئے ناگزیر …

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانا سرحد کے دونوں اطراف میں بسنے والے لوگوں کے لئے فائدہ مند ہو گا، تجارت عام لوگوں کی فلاح و بہبود سے منسلک ہے خصوصاً بارڈر و سرحدی علاقوں میں رہنے والوں اور ملک کی معاشی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے یہ بات پارلیمنٹ ہاو¿س میں پاکستان افغانستان پارلیمنٹری دوستی گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے تحت پاکستان افغانستان تجارتی لبرلائزیشن سے متعلق ٹاسک فورس کے تیسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں فیصلوں پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،10 سے زائد وزارتوں اور محکموں کو اپنی کارکردگی پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔ ایس اے پی ایم نے خاص طور پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور وزارت تجارت کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر بارڈر کراسنگ پوائنٹس کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شندانہ گلزار ایم این اے نے تجویز پیش کی کہ تاجروں کو سہولیات فراہم کریں کیونکہ کرایہ کی طلب اور اسمگلنگ تاجروں اور حکومت دونوں کے مفادات کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ اجلاس میں افغانستان کے لئے خصوصی ایلچی صادق خان، ممبران قومی اسمبلی محسن داوڑ ، علی وزیر ، شندانہ گلزار، مولوی صلاح الدین اور ایف بی آر، وزارت تجارت ، خارجہ امور ، صحت اور داخلہ و بلوچستان اور کے پی کے حکومتی نمائندوں نے شرکت کی۔