سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس نے گرجا گھروں اور دیگر اہم و حساس مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کر دی۔
راولپنڈی پولیس کی گرجا گھروں اور دیگر اہم و حساس مقامات کی سکیورٹی مزید سخت

مزید خبریں
راولپنڈی۔6ستمبر (اے پی پی):سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس نے گرجا گھروں اور دیگر اہم و حساس مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کر دی۔
سینئر پولیس افسران نے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی اوز اور دیگر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی ڈیوٹی کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرجا گھروں میں آنے والے شہریوں کو مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے جبکہ سکیورٹی اہلکار مشکوک افراد اور اشیاء پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لیے راولپنڈی پولیس کی جانب سے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی انتظامات کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، راولپنڈی پولیس جرائم کی روک تھام اور شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔







