اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سیّد طارق فاطمی سے کینیڈا کے صوبہ انتاریو کے مشیر اور صوبائی پارلیمنٹ کے رکن شفیق قادری نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ معاوں خصوصی نے شفیق قادری کو کینیڈا کے صوبہ انتاریو کے وزیراعظم کی جانب سے قائم کئے گئے لبرل پاکستانی فرینڈشپ گروپ کا سربراہ مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سیّد طارق فاطمی سے کینیڈا کے صوبہ انتاریو کے مشیر شفیق قادری کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سیّد طارق فاطمی سے کینیڈا کے صوبہ انتاریو کے مشیر اور صوبائی پارلیمنٹ کے رکن شفیق قادری نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ معاوں خصوصی نے شفیق قادری کو کینیڈا کے صوبہ انتاریو کے وزیراعظم کی جانب سے قائم کئے گئے لبرل پاکستانی فرینڈشپ گروپ کا سربراہ مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی یہ تقرری نمایاں کمیونٹی سروسز کا ثبوت ہے۔ ملاقات کے دوران معاون خصوصی نے شفیق قادری کو حکومت کی پالیسیوں سے آگاہ کیا۔








