وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈارسے روزی ڈاٹ پی کے بانی محسن رحمان کی ملاقات

321
APP51-31 ISLAMABAD: January 31 - Special Assistant to the Prime Minister on Youth Affairs, Muhammad Usman Dar in a meeting with Monis Rahman, Founder of roze.pk at Prime Minister Office. APP

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈارسے آن لائن نوکری تلاش کرنے والے پلیٹ فارم روزی ڈاٹ پی کے (Roze.pk) کے بانی محسن رحمان کی ملاقات کی جس میں قومی ملازمت کے پروگرام کے لئے موثر حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا تا کہ ملازمتوں کے پیدا ہونے والے مواقع نوجوانوں تک باآسانی پہنچ سکیں ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے ماہانہ 30ہزار نوکری کے متلاشی نوجوانوں کو اس پلیٹ فارم سے نوکریاں فراہم کرنے کی کوششوں کو سراہا ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ملازمت پروگرام کے لئے یوزر دوست آن لائن پلیٹ فارم کی تیاری میں ان کے تجربے سے استفادہ حاصل کیا جاسکے گا ۔