وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار سے آئی ایل او کے تربیت اور ملازمت کے ماہر گبرائیل بورڈوڈو کی ملاقات

67
APP50-31 ISLAMABAD: January 31 - Special Assistant to the Prime Minister on Youth Affairs, Muhammad Usman Dar in a meeting with Gabriel Bordado, ILO’s specialist on skills and employability at Prime Minister office. APP

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار سے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے ساتھ باہمی تعاون کے ممکنہ مواقع تلاش کرنے کے لئے آئی ایل او کے تربیت اور ملازمت کے ماہر گبرائیل بورڈوڈو نے ملاقات کی جس میں نوجوانوں کو ملک کے اندراور بیرون ممالک میں بہتر ملازمتوں کی فراہمی کے امور زیر غور آئے ۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن نہ صرف وزیراعظم یوتھ پروگرام بھرپور معاونت کریگی بلکہ تربیتی معیار کو بہتربنانے اور اس شعبے کے لئے پالیسی تیاری میں بھی ساتھ دیگی ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے بہتر ملازمتوں کی مہارت کی فراہمی ،نوجوانوں کی فلاح بہبود اور خوشحالی کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ساتھ ملکر کام کرنے کے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن(آئی ایل او ) کے عزم کی تعریف کی ۔