- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ثانیہ نشتر سے ملاقات کی اور ملک میں نوجوانوں کے سماجی تحفظ کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا کہ تعلیم، روزگار اور شراکت داری کے ذریعے نوجوانوں کی سماجی و معاشی ترقی موجودہ حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے۔ انہوں نے غربت میں کمی اور خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنانے کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کوششوں کی تعریف کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=133420
- Advertisement -