وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سے ایم این اے گل ظفر خان کی ملاقات، ،ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تباد لہ خیا ل کیا

82

لاہور۔15جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سے ایم این اے گل ظفر خان اورپارٹی رہنمارانامحمد تنویرکی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تباد لہ خیا ل کیا، دونوں رہنماوں نے عثمان ڈار کو کامیاب جوان پروگرام کی کامیابی پر مبارکباد دی اوراس سلسلے میں جاری کوششوں کو سراہا۔

اس موقع عثمان ڈار، گل ظفر خان اور رانامحمد تنویر کا ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام وزیراعظم عمران خان کے وژن کی عکاسی ہے اس پروگرام کا بنیادی مشن روزگار کی فراہمی ہے، ملک کی 68 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو ملک کا سب سے بڑا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی رضا کارانہ خدمات بھی بڑی اہم ہیں،

حکومت نوجوانوں کے لئے روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، پڑھے لکھے نوجوانوں کی ترجیح روزگار حاصل کرنا ہوتی ہے، تعلیم، روزگار اور شہری خدمات کے مجموعہ کا نام کامیاب نوجوان پروگرام ہے۔ انہوں نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام کے لئے ہنر مند ہونا ضروری ہے، اس سلسلے میں سکل ٹریننگ کا آغاز کیا گیا ہے اور پہلی دفعہ حکومت کی جانب نوجوانوں کو سکلز سرٹیفکیٹس دیئے گئے،

ان نوجوانوں کے لئے دونوں راستے کھلے ہیں چاہیں تو روزگار حاصل کریں اور اپنا کاروبار بھی شروع کر سکتے ہیں جس کے لئے وزیراعظم کی روزگار ٹیم نے پہلے مرحلے میں ایک سو ارب روپے رکھے ہیں،وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کی ایمپلائمنٹ سکیم کی بدولت ہزاروں نوجوان اپنا کاروبار شروع کر چکے ہیں، جن میں سے15 ہزار نوجوانوں نے پہلی مرتبہ اپنا کاروبار شروع کیا ہے

جنہوں نے زندگی میں کبھی اپنا اکانٹ بھی نہیں کھولا تھا، الحمد اللہ وہ آج اپنا کاروبار کر رہے ہیں جنہیں نہ صرف اپنے لئے روزگار ملا اور وہ دوسروں کے لئے بھی روزگار پیدا کر رہے ہیں۔