وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی صدر نیشنل بینک سے ملاقات

50

کراچی۔9فروری (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے صدر نیشنل بینک سے ملاقات کی۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ بھی موجودتھے۔ملاقات میں کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر نیشنل بینک حکام نے معاون خصوصی اور اپوزیشن لیڈر کو بریفنگ دی۔

عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سندھ کے نوجوانوں کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کامیاب جوان پروگرام میں نیشنل بینک کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک نے کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے 3 بلین کی رقم تقسیم کی ہے اور ان کی جانب سے دس ہزار روپے کے قریب نئے روزگار کے مواقع پیدا کئے گئے ہیں۔ عثمان ڈار نے نیشنل بینک کی کامیاب جوان پروگرام میں دلچسپی کو سراہا اور کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنارہے ہیں۔