25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق بیرسٹر ظفر اللہ خان نے...

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق بیرسٹر ظفر اللہ خان نے نیب راولپنڈی بیورو میں منعقدہ تقریب میں متاثرین اور متعلقہ سرکاری محکموں میں چیک تقسیم کئے

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 33کروڑ 92 لاکھ روپے وصول کرکے 21 متاثرین اور سرکاری اداروں میں تقسیم کئے ہیں۔ اس سلسلے میں نیب راولپنڈی بیورو میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی انسانی حقوق بیرسٹر ظفر اللہ خان مہمان خصوصی تھے انہوں نے متاثرین اور متعلقہ سرکاری محکموں میں چیک تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق بیرسٹر ظفر اللہ خان نے بدعنوانی کی مقدمات کی موثر پیروی کرنے اور خورد برد کی گئی رقم برآمد کرنے پر چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی قیادت میں نیب کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم برآمد کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر منظور شدہ سکیموں میں سرمایہ کاری اور زیادہ منافع کی لالچ کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہئے انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ حکومت سے منظور شدہ بینکنگ نظام ‘ سرمایہ کار کمپنیوں اور ہاﺅسنگ سوسائٹی میں سرمایہ کاری کریں۔ ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی نے نیب کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی احتساب بیورو چیئرمین قمر زمان چوہدری کی قیادت میں بدعنوانی کی روک تھام کے لئے کوششیں جاری رکھے گا تاکہ پاکستان کو بدعنوانی سے پاک ملک بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ نیب کی قانون پر عملدرآمد کے علاوہ آگاہی اور تدارک کی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48493

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں