وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ای کامرس عون عباس بپی کی چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات، ای کامرس کے شعبہ کو درپیش مختلف مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا

96
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ای کامرس عون عباس بپی کی چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات، ای کامرس کے شعبہ کو درپیش مختلف مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ای کامرس عون عباس بپی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کے چیئرمین سے ملاقات کی ۔

منگل کو ہونے والی ملاقات کے دوران ای کامرس کے شعبہ کو درپیش مختلف مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ای کامرس نے کہا کہ ای کامرس کے شعبہ سے وابستہ افراد کے لئے اور نئے کاروبار کو شروع کرنے کے ٹیکس کی شرح میں کمی کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ای کامرس کے شعبہ کی ترقی اور فروغ کے لئے برآمد کنندہ گان کو سہولت فراہم کی جائے۔ ایف بی آر کے چیئرمین نے یقین دلایا کے ا ی کامرس کے لئے بہترین ماحول کی فراہمی اور اس شعبہ کی ترقی کیلئے ایف بی آر وزارت تجارت کے ساتھ مل کر کام کر ے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ای کامرس ابھرتی ہوئی معیشت ہے اس شعبہ کو حکومتی سہولیات کی ضرورت ہے۔