وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امورطارق فاطمی کی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امورطارق فاطمی نے کہا ہے کہ امریکا ایک عالمی طاقت ہے اس لیے اس کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت میں کوئی شک نہیں ہو سکتا ہے،پالیسیاں ادارے بناتے ہیں افراد نہیں،ہم ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ دوطرفہ علاقائی اور عالمی امور پر مل کر کام کریں گے، ہماری وزارت خارجہ بطور ایک ادارہ امریکا کے …

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امورطارق فاطمی نے کہا ہے کہ امریکا ایک عالمی طاقت ہے اس لیے اس کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت میں کوئی شک نہیں ہو سکتا ہے،پالیسیاں ادارے بناتے ہیں افراد نہیں،ہم ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ دوطرفہ علاقائی اور عالمی امور پر مل کر کام کریں گے، ہماری وزارت خارجہ بطور ایک ادارہ امریکا کے ان حالیہ صدارتی انتخابات کو بہت ہی قریب سے مانیٹر کر رہی تھی، امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے شخص ہیں جنہیں انکی جماعت کی مخالفت کے باوجود جماعت کی نامزدگی ملی اور پھر غیر معمولی بیانات دینے کے باوجود انہوں نے صدارتی انتخابات میںکامیابی حاصل کی ، انہوں نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ انتخابی مہم میں دئیے گئے بیانات پالیسی کا حصہ ہوں کیونکہ انتخابی مہم میں بیانات کا مقصد عوام کی توجہ کا حصول ہوتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے تمام تجزئیے اور سروے ناکام ثابت ہوئے ہیں اوریہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ نہ تو ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت میں موجود ان کے مخالفین اور نہ ہی ان کی مدمقابل جماعت والے لوگ یہ سمجھ پائے ہیں کہ امریکی عوام کیا چاہتے ہیں، ان کی خواہشات کیا ہیں، وہ کیا امیدیں لگائے بیٹھے ہیں لیکن ڈونلڈ ٹرمپ عوام کو سمجھے اور یہی وجہ ہے کہ عوام نے ان پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کامیاب کرایا حالانکہ نیو ٹائمز میں گذشتہ روز کی ایک سٹوری میں یہ چھپا تھا کہ ہیلری کلنٹن میں جوش اور ولولہ ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کیمپ میں تاریکی ہے لیکن نتیجہ کچھ اور ہی نکلا جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ غلطی ماہرین سے بھی ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ ایک بڑی کامیابی ہے جس پر ان کی مد مقابل ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کیا اور کامیابی پر انہیں مبارکباد بھی دی ہے

مزید خبریں

Leave a Reply