27.7 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری تین...

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری تین روزہ سرکاری دورہ پر برطانیہ پہنچ گئے

- Advertisement -

لندن ۔ 7 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری اپنے تین روزہ سرکاری دورہ پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ معاون خصوصی برطانیہ کے مختلف شہروں میں ”پاکستان بناﺅ سرٹیفکیٹس“ کے حوالے سے منعقدہ روڈ شوز میں شرکت کریں گے ۔ روڈ شوز کے انعقاد کا مقصد بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو ملک میں براہ راست سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنا ہے۔ معاون خصوصی ذوالفقار بخاری برطانیہ دورہ کے بعد قطر جائیں گے وہاں بھی روڈ شوز میں شرکت کریں گے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=133383

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں