وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز کی کاوش سے سعودی عرب جیل میں قید تین بچوں کو رہا کرا لیا گیا

74

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری کی کاوش سے سعودی عرب جیل میں قید تین بچوں کو رہا کرا لیا گیا۔ معاون خصوصی نے میڈیا پر چلنے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی او پی ایف اور سعودی عرب میں موجود کمیونٹی ویلفیئر اتاشی کو ہدایات دی گئی تھیں کہ وہ جیل میں قید بچوں کی رہائی کےلئے اقدامات کریں۔ خبر میں سعودی جیلوں میں قید پاکستانی عورتوں اور بچوں کو دکھایا گیا تھا جن کی رہائی کیلئے پاکستانی حکام سے مدد طلب کی گئی تھی۔ ذوالفقار بخاری کی ہدایت پر تین بچوں ایان، منان اور بشریٰ کو سعودی حکام سے بات چیت کے بعد رہا کرا لیا گیا۔ بچے سوشل پروٹیکشن کے تحت چلنے والی جیل میں قید تھے۔ رہائی کے بعد بشریٰ کو پاکستان پہنچا دیا گیا ہے جبکہ ایان اور منان آج پاکستان کےلئے روانہ ہوں گے۔ تینوں بچے 2016ءمیں والدین کے ساتھ سعودی عرب گئے تھے۔ بچوں کے والدین کو ہیروئن برآمد ہونے پر سزا سنائی گئی تھی۔