وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

104
مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کسی مہذب سیاسی سسٹم میں جھوٹ اور جعل سازی میں ملوث شخصیت کو ہیرو بنا کر پیش نہیں کیا جاتا۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف کے حق میں نعرے لگاتی چند خواتین کی وڈیو شیئر کی ہے۔ وڈیو میں یہ خواتین ”تیری آواز، میری آواز۔۔مریم نواز، مریم نواز کے نعرے لگا رہی ہیں۔ ڈاکٹر شہباز گل نے سوال کیا ہے کہ کیا کسی مہذب سیاسی نظام میں ”میری لندن تو کیا پاکستان میں کوئی پراپرٹی نہیں ہے“ کا بیان دینے والی اور قطری خطوں اور کیلبری کوئین کے نام سے پہچان رکھنے والی شخصیت کو اس طرح سے ہیرو بنا کر پیش کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں سچ اور جھوٹ کا کوئی فرق نہیں رہ گیا، ایسے رویے احتساب کا منہ چڑاتے ہیں۔