
اسلام آباد ۔ 3 جون(اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف خواتین کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتے ہیں، مسلم لیگ (ن) خواتین کیلئے باعزت اور باوقار ترقی کے راستے فراہم کرے گی، تحریک انصاف میں نہ تو تحریک ہے اور نہ ہی انصاف باقی رہ گیا ہے، آزاد کشمیر میں بچے، بوڑھوں، جوانوں اور خواتین میں گذشتہ چند ماہ میں جو جذبہ ہم نے دیکھا ہے کہ اس سے مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کا اندازہ ہو رہا ہے، فاطمہ جناح، بیگم رعنا لیاقت علی خان سمیت دیگر خواتین کا تحریک آزادی میں کردار نمایاں ہے،