وزیراعظم محمد نواز شریف یوتھ ونگ کو پارٹی کا ہراول دستہ تصور کرتے ہیں، یوتھ ونگ کو آزاد کشمیر میں آئندہ عام انتخابات میں اہم کردار ادا کرنا ہے، اسلام آباد سے براستہ مری، مظفر آباد اور حویلیاں تک ایکسپریس وے اور ریلوے لائن بچھانے کا ارادہ ہے، نوجوانوں نے مسلم لیگ (ن) کا پرچم کشمیر میں بلند کرنا ہے اور ترقی، روشنی و خوشحالی کا پیغام پھیلانا ہے، ہم …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کا پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ آزاد جموں و کشمیر کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
وزیراعظم محمد نواز شریف یوتھ ونگ کو پارٹی کا ہراول دستہ تصور کرتے ہیں، یوتھ ونگ کو آزاد کشمیر میں آئندہ عام انتخابات میں اہم کردار ادا کرنا ہے، اسلام آباد سے براستہ مری، مظفر آباد اور حویلیاں تک ایکسپریس وے اور ریلوے لائن بچھانے کا ارادہ ہے، نوجوانوں نے مسلم لیگ (ن) کا پرچم کشمیر میں بلند کرنا ہے اور ترقی، روشنی و خوشحالی کا پیغام پھیلانا ہے، ہم نے آزاد کشمیر میں کرپشن اور اقتدار کے پجاریوں کو شکست دینی ہے، وزیراعظم نواز شریف چاہتے ہیں کہ غریب لوگوں کے بچے بھی پڑھ لکھ کر ڈاکٹر، وکیل اور اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوں
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کا پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ آزاد جموں و کشمیر کے اجلاس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف یوتھ ونگ کو پارٹی کا ہراول دستہ تصور کرتے ہیں، یوتھ ونگ کو آزاد کشمیر میں آئندہ عام انتخابات میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔ اسلام آباد سے براستہ مری، مظفر آباد اور حویلیاں تک ایکسپریس وے اور ریلوے لائن بچھانے کا ارادہ ہے۔ نوجوانوں نے مسلم لیگ (ن) کا پرچم کشمیر میں بلند کرنا ہے اور ترقی، روشنی و خوشحالی کا پیغام پھیلانا ہے۔ بدھ کو یہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ آزاد جموں و کشمیر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف چین سے 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں کو مواقع دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں خوشحالی آئے، تعلیم و صحت کی سہولیات عام ہوں اور جدید ہسپتال بنیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ اپنے گھروں، دکانوں، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر مسلم لیگ (ن) کے پرچم لہرائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آزاد کشمیر میں کرپشن اور اقتدار کے پجاریوں کو شکست دینی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف چاہتے ہیں کہ غریب لوگوں کے بچے بھی پڑھ لکھ کر ڈاکٹر، وکیل اور اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوں۔ ہم نظام کی تبدیلی کے لئے لڑ رہے ہیں۔








