اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت نے اجرتی قاتلوں کے ذریعے قتل و غارت گری اور خوف و ہراس پھیلا کر انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، چیف الیکشن کمشنر اور آزاد کشمیر انتظامیہ پرامن اور شفاف انتخابات اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت نے اجرتی قاتلوں کے ذریعے قتل و غارت گری اور خوف و ہراس پھیلا کر انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، چیف الیکشن کمشنر اور آزاد کشمیر انتظامیہ پرامن اور شفاف انتخابات اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے اتوار کو ایک بیان میں حویلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے دو کارکنوں کے قتل اور مسلم لیگی امیدوار چوہدری عبدالعزیز کے زخمی ہونے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نکیال اور باغ میں ہمارے کارکنوں اور مشتاق منہاس پر قاتلانہ حملوں کے بعد حویلی میں ہمارے امیدوار چوہدری عزیز کو پیپلز پارٹی کے غنڈوں نے گولیاں مار کر شدید زخمی کیا اور ہمارے دو کارکن اس واقعہ میں شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر انتظامیہ اور چیف الیکشن کمشنر کہاں ہیں۔








