وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کا سماہنی میں مسلم لیگ (ن) کے الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب

چوکی سمہانی (آزاد کشمیر) ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندے ہمارے نہتے کشمیری بھائیوں کا خون بہا رہے ہیں اور دوسری طرف مجید حکومت آزاد کشمیر میں ہمارے کارکنوں کو قتل کر رہی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے، کشمیریوں اور ہمارے کارکنوں کو شہید کرنے والوں میں کوئی فرق نہیں، چیف …

چوکی سمہانی (آزاد کشمیر) ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندے ہمارے نہتے کشمیری بھائیوں کا خون بہا رہے ہیں اور دوسری طرف مجید حکومت آزاد کشمیر میں ہمارے کارکنوں کو قتل کر رہی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے، کشمیریوں اور ہمارے کارکنوں کو شہید کرنے والوں میں کوئی فرق نہیں، چیف الیکشن کمشنر اور آزاد کشمیر کی انتظامیہ سے سوال کرتا ہوں کہ ہمارے غیرت مند کشمیریوں کے قاتل ابھی تک گرفتار کیوں نہیں ہوئے، وزیراعظم محمد نواز شریف امن کے پیامبر ہیں، میرا کارکنوں سے وعدہ ہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت برسر اقتدار آئی تو شہید کارکنوں کے قتل کی تحقیقات کرائیں گے، ظالموں کو بے گناہ کارکنوں کے خون کا حساب دینا ہو گا، چوکی سمہانی کے جلسہ میں باران رحمت مسلم لیگ (ن) کی فتح کی نوید ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو حلقہ ایل اے 6 سماہنی میں چوکی کے مقام پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ مقصود احمد خان کے مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply