وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور آصف سعید کرمانی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد۔14 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور آصف سعید کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) مشکل کی اس گھڑی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے،ان سے اظہار یکجہتی کیلئے آج جمعہ کو یوم مذمت منایا جائے گا۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے …

اسلام آباد۔14 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور آصف سعید کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) مشکل کی اس گھڑی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے،ان سے اظہار یکجہتی کیلئے آج جمعہ کو یوم مذمت منایا جائے گا۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کسی بھی دوسری جماعت سے پہلے آج یوم مذمت منانے کا اعلان کیا، وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات کے مطابق آج جمعہ کے بعد ملک بھر میں اور بالخصوص کشمیر میں بھارتی غنڈہ گردی اور ظلم و بربریت کے خلاف اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور شہید ہونے والے کشمیری بھائیوں کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ آصف کرمانی نے کشمیر پر حکومتی جواب میں سستی کے تصور کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے بدھ کو ہی ہدایات جاری کردی تھیں کہ بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف جمعہ کو یوم مذمت منایا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر میں اپنی انتخابی مہم پرامن طریقے سے چلا رہی ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن جنہیں آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کا تعاون حاصل ہے ہمارے کارکنوں اور امیدواروں پر حملے کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply