وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل کا احسن اقبال کے ٹویٹ پر ردعمل

53

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے احسن اقبال کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ اس وقت چونکہ آپ اور آپ کا مفرور گروپ غیر محفوظ ہے اس لئے آپ کو سب غیر محفوظ نظر آ رہے ہیں۔ اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے، تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کرواتے ہوئے معیشت کو چلانا ہمارا فرضِ عین ہے۔