اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں منگل کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور قومی اسمبلی میں چیف وہپ ملک عامر ڈوگر کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔قرآن خوانی کے بعد مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔
قرآن خوانی اور دعائے مغفرت میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی چئیر مین سینٹ مرزا آفریدی، وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ، میڈیا کے نمائندوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے ملازمین نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر چیئرمین صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی اور اراکین پارلیمنٹ نے ملک عامر ڈوگر سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔