وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل

82
مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ 30 سال ملک کو پستی میں دھکیلنے والے آج ہرزہ سرائیوں میں مصروف ہیں، منی لانڈرنگ، کک بیکس اور قوم کے اربوں ڈبونے والے عدالتوں کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کے اظہار میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ 30 سال سے مسلط نااہل و ناکام شریف اقتدار پر قابض رہے، 30 سال ملک کو پستی میں دھکیلنے والے آج ہرزہ سرائیوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کا پیسہ چوری کرنے والے ڈیکلیئر چور اور عدالتوں سے سزایافتہ اشتہاری ہیں، عوام نے میاں مفرور کے ڈاکوں سے تنگ آ کر 2018 الیکشنز میں مسترد کیا، منی لانڈرنگ، کک بیکس اور قوم کے اربوں ڈبونے والے عدالتوں کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ شریفوں نے جوابدہی سے بچنے کیلئے درباریوں کو پروپیگنڈے کیلئے چھوڑ رکھا ہے، درباری گماشتے صبح شام پروپیگنڈے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں، عوام کو گمراہ کرنا چھوڑیں، کئے گئے جرائم کا جواب دیں۔