وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

51

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے کہا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم بی ون ون سیون کے پھیلائو کے چانس پہلے سے موجود کورونا وائرس سے 70 فیصد زیادہ ہیں، پاکستان نے دس روز کیلئے برطانیہ سے آنے والے مسافروں پابندی لگائی ہے، ایک ہفتے میں اس کے پھیلائو کا پتہ چل جائے گا، کورونا ویکسین اگلے سال مارچ تک پاکستان میں دستیاب ہوگی۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ کا نئے وائرس کے پھیلائو کی اطلاع دے کر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے، برطانیہ سے آنے والے مسافروں پر دس روز کیلئے پابندی لگائی ہے اس دوران کلیئر ہو جائے گا کہ وائرس پھیلائو کے حوالے سے برطانیہ کا مشاہدہ درست ہے یا کہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلائٹس کو نہیں روکا ہم نے مسافروں کو روکا ہے جو عارضی ویزوں پر گئے ہیں انہیں واپسی کیلئے ٹیسٹ کروا کر آنا ہوگا۔ ویکسین خریدنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ تقریباً آخری مراحل میں ہے اور آئندہ دو سے چار روز میں معلوم ہو جائے گا کہ پاکستان کونسی ویکسین خرید رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ویکسین لگانے کیلئے پہلے باقی ملکوں کی طرح طبی عملے اور 65 سال سے زائد افراد منتخب کیا گیا ہے جس کیلئے احساس پروگرام کی طرز کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کی ضرورت اور اہمیت سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا ۔ نجی کمپنیوں کے ویکسین لانے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض کوئی کمپنی ویکسین مہیا کرنا چاہتی ہے تو کرے۔