اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ نرسنگ کے شعبے مےں ترقی کے لےے تےزی سے اصلاحات کی جا رہی ہےں، نرسنگ کا شعبہ صحت کے شعبے مےں رےڑھ کی ہڈی کی حےثےت رکھتا ہے۔ انہوں نے ےہ بات جمعرات کو پاکستان نرسنگ کونسل کے نئے منتخب صدر ، نائب صدر اوردیگر اراکےن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت نرسنگ کی کمی کا سامنا ہے پچھلے ستر سالوںمےں اس شعبے کو نظر انداز کےا گےا، وزےر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کے شعبے مےں جو اصلاحات اورانقلابی تبدےلےاں لانی ہےں اس مےں پاکستان نرسنگ کا اےک بہت بڑا کردار ہے