وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور افتخار درانی کا انفارمیشن سروسز اکیڈمی میں پریس کانفرنس سے خطاب

127
APP67-14 ISLAMABAD: November 14 – Special Assistant to PM on Media Iftikhar Durrani addressing a press conference. APP photo by Irshad Sheikh

اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور افتخار درانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم آفس کے مجموعی اخراجات میں 147ملین کی سالانہ بچت ہوگی،کفایت شعاری مہم میں بچت کی تمام رقم بچوں میں غذائی قلت کے خاتمے اور صحت کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی، وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ کے گھر کی سکیورٹی کو بلیو بک کے مطابق بنانے اور وزیراعظم آفس میں ذاتی مہمانوں کی ریفریشمنٹ کے تمام اخراجات خود برداشت کئے ہیں جو ایک نئی مثال ہے، پہلے ادوار میں رائیونڈ ہاﺅس کی باﺅنڈری وال کے اخراجات بھی وزیراعظم آفس کے بجٹ سے ادا ہوئے تھے، پہلے مرحلے میں وزیراعظم آفس کے 200ملازمین کو مختلف اداروں میں منتقل کر دیا گیا ہے، دوسرے مرحلے میں 125ملازمین کو مختلف اداروں میں بھجوایا جائے گا، جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لئے ملتان میں انتظامی ڈھانچہ پلان کیا جارہا ہے، پہلی مرتبہ رولز آف بزنس میں ترمیم کی جارہی ہے، آئندہ سیشن کے وقفہ سوالات میں وزیراعظم عمران خان جوابات دیں گے، وزیراعظم تمام وزراءکی کارکردگی کو قریب سے جانتے ہیں ۔وہ بدھ کو انفارمیشن سروسز اکیڈمی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔