وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور افتخار درانی کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

58

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور افتخار درانی نے کہا ہے کہ پاکستان نے کرتارپور بارڈر کھول کر بھارت کو مثبت پیغام دیا ہے اور اب پاکستان بھی موخرالذکر (بھارت) سے اسی قسم کے ردعمل کی توقع کرتا ہے۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں جاری انتخابی مہم میں کچھ بھارتی سیاسی قوتیں پاکستان مخالف بیانیہ سے کام لے رہی ہیں جبکہ جنگ کسی مسئلہ کا کوئی حل نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے عوام نے پاکستانی علاقہ میں واقع سکھ برادری کے مذہبی مقام کرتارپور راہداری کھلنے پر دلی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثناءپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور بارڈر کھول کر عظیم کام کیا ہے۔