وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور افتخار درانی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

107

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور افتخار درانی نے کہا ہے کہ پہلے 100 دنوں میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی بہت شاندار ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی حکومت کے پہلے 100 دنوں کی کارکردگی سے مطمئن ہے کیونکہ اس نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم اور صحت کارڈ سمیت دیگر بہت سے ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں۔