وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا یوسف بیگ مرزا کی وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمبدان بابر اعوان کو دینے کی خبروں کی تردید

120

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا یوسف بیگ مرزا نے وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمبدان بابر اعوان کو دینے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین بدستور اپنے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔جمعرات کو اپنے بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا یوسف بیگ مرزا نے کہا کہ چوہدری فواد حسین کی جگہ ڈاکٹر بابر اعوان کو وزارت اطلاعات کا قلم دان دیے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین بدستور اپنے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔