وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی علی نواز اعوان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

70
سیکٹر ای 12 میں ترقیاتی کام تیز کردیا گیا ہے ، اتھارٹی نے متاثرین زمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ شروع کر دی ہے، معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پوری قوم نے سینیٹ انتخابات میں حالات دیکھ لئے ہیں، انتخابات کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت الیکشن کمیشن آف پاکستان کی مضبوط بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی، سینیٹ انتخابات میں دارالحکومت کی نشست پر یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر حیرانگی ہوئی ہے ، اپوزیشن کے مشکوک کردار پر شدید تحفظات ہیں، پیپلز پارٹی نے ہارس ٹریڈنگ کی بدترین مثال قائم کردی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں علی نواز اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی منصوبہ بندی میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت قومی اداروں میں اصلاحات کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔