اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اﷲ خان نے کہا ہے کہ حکومت بدعنوانی اور وائٹ کالر کرائم کے مکمل خاتمے کے لئے ملک میں جامع احتسابی قانون چاہتی ہے۔ جمعہ کو یہاں نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ احتسابی قانون میں خرابی ہے اور اس میں بڑی تبدیلیوں کی ضرورت ہے جس کا …
وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اﷲ خان کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اﷲ خان نے کہا ہے کہ حکومت بدعنوانی اور وائٹ کالر کرائم کے مکمل خاتمے کے لئے ملک میں جامع احتسابی قانون چاہتی ہے۔ جمعہ کو یہاں نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ احتسابی قانون میں خرابی ہے اور اس میں بڑی تبدیلیوں کی ضرورت ہے جس کا اعتراف اپوزیشن جماعتوں نے بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہترین احتسابی قانون لانے کے لئے سید نوید قمر کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ پانامہ پیپرز کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کی تجاویز کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اس مسئلہ کو سیاسی طور حل کرنے کی خواہاں ہے تاہم اس سلسلے میں طریقہ کار کا فیصلہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 56ءکا قانون کمزور ہے تو اس کی جگہ نیا قانون لانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صرف پانامہ ایشوز تک محدود ہے جبکہ حکومت نے ہر طرح کی کرپشن کے احتساب کی تجویز پیش کی ہے۔ حزب اختلاف وزیراعظم کے نام کو شامل کرنے کی بات کرتی ہے، ایسا نہیں ہو سکتا کیونکہ وزیراعظم کے نام کا پانامہ پیپرز میں ذکر نہیں۔








