وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری سے برٹش ایئرویز کے حکام کی ملاقات

67
APP116-30 ISLAMABAD: January 30 - Zulfikar Bukhari, Special Assistant to Prime Minister on Overseas Pakistanis & HRD in a meeting with British Airways delegation. APP

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری سے برٹش ایئرویز کے حکام نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ برٹش ایئر ویز کے آفیشلز نے معاون خصوصی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ وفد نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود سہولتوں کی بھی تعریف کی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کا شمار ڈیزائن کے لحاظ سے خطہ کے چند اچھے ہوائی اڈوں میں ہوتا ہے۔ وفد نے سیف سٹی منصوبے کی تعریف بھی کی۔معاون خصوصی نے برٹش ایئرویز کو پاکستان کے مثبت تشخص کو دنیا میں پھیلانے میں مدد کا کہا۔ ملاقات میں برٹش ایئرویز کے پاکستان میں فلائٹ آپریشن کے شروع ہونے پر بھی بات چیت ہوئی۔ معاون خصوصی نے مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ برٹش ایئر ویز پاکستان میں ٹورازم بڑھانے میں بہت اہم کرداد ادا کر سکتا ہے۔ معاون خصوصی برٹش ایئرویز اپنا فلائٹ آپریشن اس سال جون میں شروع کر رہی ہے، ہفتہ میں اسلام آباد سے لندن تین پروازیں چلائی جائیں گی۔