وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری کا علامہ طالب جوہری کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے معروف شیعہ عالم دین علامہ طالب جوہری کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں زلفی بخاری نے کہا کہ موجودہ وقت کے بڑے اسلامی سکالرز علامہ طالب جوہری کی وفات سے ملک کو …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے معروف شیعہ عالم دین علامہ طالب جوہری کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں زلفی بخاری نے کہا کہ موجودہ وقت کے بڑے اسلامی سکالرز علامہ طالب جوہری کی وفات سے ملک کو بڑا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے علامہ طالب جوہری کی مغفرت اور لواحقین سے دلی ہمدرد کا اظہار کیا ہے۔