وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے پارٹی رہنماءرانا تنویر کی ملاقات

43

لاہور۔8 اگست (اے پی پی )وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے پی ٹی آئی کے رہنماءرانا تنویر نے ملاقات کی ، ملاقات میں ٹائیگرفورس اور کامیاب نوجوان پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر عثمان ڈار کا کہنا تھاکہ ٹائیگرز فورس کے نوجوان عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت تیار ہیں، حکومت بلاتفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ٹائیگر فورس کا ہر نوجوان ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کررہا ہے ،ٹائیگرز فورس نے کورونا وائرس کی وباءکے دوران اپنی بہترین خدمات سر انجام دیں، اس مو قع پر رانا تنویر کا کہنا تھا کہ ٹائیگرز فورس نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوںاور عثمان ڈار کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے ٹائیگرفورس منظم کرنے میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیاہے، ٹائیگرز فورس شجر کاری مہم کی کامیابی میںبھی بھرپور کردارادا کرے گی۔